اظہر سید
سمجھدار بظاہر تعلیم یافتہ لوگ ایک تحریر شیئر کر رہے ہیں جس کے مطابق اینکرز "سب پالتو” کی موجودگی میں نوسر باز کو بتایا گیا باہر قیدیوں کی وین آگئی ہیں اور اسپیکر نے استعفی دے دیا ہے ۔نوسر باز مسکرایا اور بولا میں بالکل اکیلا رہ گیا ہوں اپنی ڈائری اٹھا کر وزیراعظم ہاس سے نکل گیا۔
یہ اس تحریر کا لب لباب ہے جس میں ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بندہ کرپٹ نہیں ہے خالی ہاتھ صرف ڈائری لے کر دفتر آتا ہے اور شام کو ڈائری لے کر چلا جاتا ہے۔ یہ ساری تحریر جھوٹ کا پلندہ ہے اور ایک پالتو صحافی کی لکھی ہوئی ہے ۔نوسر باز اس قدر مکار ہے عارف نقوی ابراج کیس میں امریکہ اس بندہ کی حوالگی کا مطالبہ کر سکتا ہے کیونکہ عارف نقوی نے تفتیش میں تسلیم کیا ہے کہ اس نے عمران خان کو بھاری فنڈز دئیے تھے
اس نے امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کرا دیا ۔اس قدر مکار ہے گوگی نامی خاتون کو فراغت سے تین دن پہلے سرکاری پروٹوکول میں ملک سے فرار کرا دیا جس کے متعلق کہانیاں سامنے آرہی ہیں کہ فرنٹ وویمن تھی پیسے پکڑ کر نوسر باز کو دیتی تھی ۔نوسر بازی کا یہ عالم ہے ایک طرف ہاتھ میں تسبیح پکڑے مدینہ کی ریاست بناتا رہا دوسری طرف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو لٹکانے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپناتا رہا ۔
جہاں تک خالی ہاتھ جانے کی بات ہے تمام وزرئے ا اعظم خالی ہاتھ ہی جاتے ہیں کہ وزیراعظم ہائوس میں ہر چیز سرکاری خزانہ سے خریدی جاتی ہے ۔قیدیوں کی وین کا جہاں تک سوال ہے جھوٹ بکواس کی گئی ہے ۔قیدیوں کی وین آئی تھی ایک نہیں دو ۔ہیلی کاپٹر بھی آیا تھا اور عدالتیں بھی کھولی گئی تھیں ۔
ایک روز پہلے مکار آدمی نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں ۔اٹارنی جنرل کے زریعے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی اور پرویز خٹک کو معافی تلافی کیلئے مالکان کے پاس بھیجا مقدمے نہ بنائے جائیں اور شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنایا جائے تو استعفی دے دوں گا ۔ا
پوزیشن این آر او کی درخواست پہلے ہی مسترد کر چکی تھی اس مرتبہ مالکان نے بھی مسترد کر دی ۔نوسر باز پھر وعدے سے پھر گیا اور کابینہ کا اجلاس بلا کر تماشا کرنے کی کوشش کی ۔کامران خان نے ٹویٹ بھی کر دی کہ آرمی چیف کو تبدیل کر دیا گیا ہے پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے بھاگ گیا ۔جو پالتو اینکر بلائے تھے انہیں بھی اعتماد میں لیا جن میں سے چند نے مالکان کو مخبری کر دی ۔
یہ صورتحال تھی جس میں عدلیہ اور انتظامیہ فوری حرکت میں آئی ۔ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈوز بھی پہنچ گئے اور ہیلی کاپٹر میں جنہیں پہنچنا چاہیے تھا وہ بھی پہنچ گئے ۔جب فوجی دستے پہنچے اینکرز موجود تھے جنہیں ڈانٹ کربھگا دیا گیا ۔وزیراعظم ہائوس کے ایک اہلکار کے مطابق الگ کمرہ میں نوسر باز کے ساتھ بات چیت ہوئی اور اس بات چیت کے نتائج تھے اسد قیصر نے اسمبلی جا کر استعفی کا اعلان کیا اور ایاز صادق کو ووٹنگ کا عمل سونپ دیا ۔
عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد مہمان واپس گئے اور نوسر باز "سیکا گیا”منہ لے کر بنی گالا پدھارا ۔اس بات کی صداقت کی متعدد گواہیاں ہیں پولیس وین ،اسپیکر کا استعفیٰ،رات گئے عدالتوں کا کھلنا ،ہیلی کا وزیراعظم ہائوس اترنا اور نوسر باز کو سوجے ہوئے منہ کے ساتھ بنی گالا کی طرف نکل جانا ۔اس معاملہ کو اس طرح بیان کرنا کہ نوسر باز ہیرو لگے انہیں کا کمال ہے جو ہاتھ میں موبائل پکڑے نوسر باز کی
جنگ کر رہے ہیں لیکن روزے اور گرمی کی وجہ سے باہر نہیں نکلتے ۔

