قومی انصاف کارڈ کا اجراء سابق وزیراعظم عمران خان کا سنہری کا رنامہ رہے گا خصوصی گفتگو

اسلام آباد: ممتاز معالج’ موڈیوٹیر اور تحریک پاکستان کے خانوادے کے چشم وچراغ ڈاکٹر محسن نے کہا کہ تارکین وطن کو ووٹ کا اختیار دے کر پی ٹی آئی حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کے بہت بڑے مطالبے کو پذیرائی دی۔ وطن عزیز میں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی دی جاتی تو پاکستان مستحکم وخوشحال ہونے کے ساتھ اقوام عالم میں قابل رشک پوزیشن پر آجاتا۔ ڈاکٹر محسن حسن یو اے ای میں 2007-08 کے دوران پاکستانی سفارت خانے میں کمونیٹی ویلفیئر اثاشی کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بڑے کارناموں میں انصاف قومی ہیلتھ کارڈ کے اجراء کو نمایاں حیثیت حاصل ہے جس کا شہرہ چار دانگ عالم میں پھیل جاتا ہے۔ ڈاکٹر محسن حسن نے بتایا کہ امریکہ ، برطانیہ، جرمنی اور خلیج سمیت پورا یورپ پاکستانی ہیلتھ کارڈ جیسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ انہوںنے بتایا کہ یکم رمضان تین مارچ کی صبح پی ٹی آئی حکومت کی جبری رخصتی اور بھکاری اور غلامی کی گردان کے خلاف انہوںنے تن تنہا زیروپوائنٹ سے ڈی چوک تک احتجاج کیا محبان پاکستان کی بڑی تعداد نے شریک آواز ہو کر وطن پرستی کی شمع روشن کی۔ ڈاکٹر محسن خان نے بتایا کہ ان کا عمران خان سے تعلق ہے نہ وہ تحریک انصاف کے رکن ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نے نوجوان نسل خصوصا اہل وطن کو خوداری ،بیداری، آزادی اور خودمختاری کی جو منزل دکھلائی ہے قوم اب اسے پاکر ہی رہے گی۔ ایک سوال پر ڈاکٹر محسن خان نے بتایا کہ ملک قوم کو غیر یقینی حالات سے نکالنے کے لیے وفاقی بجٹ کے بعد الیکشن کا اعلان کر دینا وقت کی ضرورت ہے ایسا نہ ہوا تو مخمصہ قوم کو بالخصوص پاکستانی یوتھ کو بند گلی میںلے جائے گا۔



