شہر اقتدار اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے نجی عقوبت خانے کا انکشاف

محمّد یاسین ہاشمی

وفاقی دارالحکومت میں نجی عقوبت خانے کا انکشاف ہوا ہے شہر اقتدار کے دیہی علاقے کرپا میں سامنے آنے والا عقوبت خانہ لینڈ مافیا نے سرپرستی میں قائم کر رکھا ہے۔ زمین دینے سے انکار پر لینڈ مافیا کے ہاتھوں قریبی آبادیوں کے مکینوں کا اغواءاور عقوبت خانے میں بند کر کے تشدد معمول ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ شہریوں کو بری طرح مارنے کے ساتھ ساتھ ان کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں قانون کی عمل داری کی ابتر صورتحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق راجہ تصدق ¾ راجہ آفتاب ¾ راجہ تزارب ¾ راجہ مشرف اور راجہ عبید نام کے پانچ بھائی لینڈ مافیا چلا رہے ہیں جبکہ عقوبت خانے میں بڑی تعداد میں ہتھیار بھی ذخیرہ کئے گئے ہیں ۔