پی ٹی آئی حکومت کے روکے گئے ترقیاتی منصوبے فوری شروع کئے جائیں

بیورو کریسی ہوش کے ناخن لے امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ عامر مغل


اسلام باد :سینییر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور لوکل گورنمنٹ افسران سے فوری طور پر رکے ہویے ترقیاتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عامر مغل نے کہا کہ اسد عمر، علی اعوان اور راجہ خرم نواز نے پونے چار سالوں میں کھربوں کی لاگت سے ترقیاتی کام شروع کروا کے اہلیان اسلام باد بالخصوص دیہی علاقے کی تقدیر بدل دی۔ عامر مغل نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں بھی اربوں کی لاگت سے پانی ، گلیوں اور پلوں کے منصوبے جاری تھے جن میں یوسی جھنگی ، ترنول ، سرائے خربوزہ بہارہ کہو، روات سمیت دیہات کی تمام یو سیز کے پانی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ بیورو کریسی نے امپورٹڈ حکومت کے دباو پر تمام منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بیورو کریسی ہوش کے ناخن لے امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اس کے بعد پ عوامی احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ عامرمغل نے خبردار کیا کہ اگر فنڈ کو کہیں اور شفٹ کیا گیا تو عوام اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔ عامر مغل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو اگر عوام سے ہمدردی ہے تو عوامی فلاح کے نئے منصوبے سامنے لائے۔ تحریک انصاف کے جاری منصوبوں پر تختیاں لگانے کی خواہش عوام پوری نہیں ہونے دے گی۔ عامر مغل نے ایک ہفتے کے اندر ضلع بھر میں ترقیاتی کام نہ شروع کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔