بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے

بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یووارج نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کےخلاف چھ گیندوں پر چھ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی یوراج سنگھ نے بنایا۔

ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900، 304 ایک روزہ میچز میں 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں 8 نصف سنچریوں سے ایک ہزار 177 رنز بنائے۔ یووراج سنگھ نے ون ڈے میں 111 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

یووراج سنگھ کو 2011 کے عالمی کپ میں ایونٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔