مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی 3 سال بعد وطن واپسی

لندن میں نوازشریف کے ساتھ کافی وقت گزارنے کے بعد وہ میاں صاحب کے کافی کلوز تصور کئے جاتے ہیں اور میاں صاحب کی خصوصی شفقت بھی انہیں حاصل ہے
لندن سے رخصتی کے وقت الوداعی ملاقات میں نوازشریف اور اسحق ڈار نے جس محبت سے انہیں رخصت کی اس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہور ہی ہے


لاہور : فیصل آبا د سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر مملکت اور سابق چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم عابد شیر علی تین سال کے طویل عرصے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی لندن سے لاہور پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی 3 سال بعد وطن آئے ہیں۔وہ لاہور سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوگئے ۔
عابد شیر علی نے پاکستان واپس آنے سے پہلے نواز شریف ملاقات کی، سابق وزیر اعظم نے گلے لگا کر نیک خواہشات کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔اس موقع پر نواز شریف نے عابد شیر علی سے الوداعی مکالمے میں کہا کہ انشااللہ پاکستان میں آپ سے ملاقات ہو گی۔
دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہوگیا ہے، مہنگائی کا سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں سابق حکومت کے اسکینڈلز سامنے لا رہے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں، ان کو ناجائز کیسز میں منصوبہ بندی کے تحت باہر بھیجا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے عمران خان کی پروموشن کے لیے بھاری رقم رکھی ہے۔
خیال رہے کہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے توانائی بھی رہ چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ لندن میں رہائش کے باعث میاں نوازشریف سے بھی کافی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور ان کے کافی کلوز تصور کئے جاتے ہیں۔ اور میاں صاحب کی خصوصی شفقت بھی انہیں حاصل ہے۔
لندن میں روانگی سے قبل میاں نواشریف اور اسحاق ڈار نے انہیں کافی محبت سے رخصت کی جس کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔