حلفا اقرارکرتاہوں کہ چودھری پرویز الہٰی نے واپسی کے لئے دس کروڑ کی آفر کی چیچہ وطنی میں خطاب
https://twitter.com/i/status/1540776262490173440
ساہیوال:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نعمان لنگڑیال نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی طرف سے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے واپس آنے کا کہا لیکن ہم ڈٹے رہے ، سلام پیش کرتا ہوں ان ساتھیوں کو جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے ، وہ محب وطن تھے جنہوں نے پیسے کو لات ماری اور جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے ، میرے پاس تو وزارت بھی تھی لیکن پی ٹی آئی والوں کی جرات نہیں تھی کہ مجھے وزارت سے ہٹا سکتے۔



