اسلام آباد: پاکستان اور چین کے آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) کے بعد چین کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایف ٹی اے سے قبل ہمسایہ ممالک کی باہمی تجارت میں پاکستانی برآمدات 19 فیصد تھی جو آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے بعد پڑھ کر 26 فیصد ہو گئی ہیں۔ اس طرح مختصر عرصہ میں برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہواہے۔ چین کی حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور وہ پاکستان سے مزید درآمدات کی توقع کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دیگر زرعی اجناس درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان مشینری کی درآمدات کے ذریعے اپنی پیداوار صلاحیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستانی آم، آلو ، گندم، چاول اور ترشاوہ پھلوں کی وسیع طلب موجود ہے اور توقع ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔


