
اسلام آباد :سکور ٹیلنٹ ہنٹ انٹری سکالرشپ ٹسٹ میں نمرا مظہر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی. دوسری پوزیشن مریم مظہر جبکہ تیسری پوزیشن رابعہ وارث نے حاصل کی .پوزیشن ہولڈرز کو فیس میں بلترتیب 100فیصد ،50%فیصداور 25 سکالرشپ دیا گیا. سکور کی طرف سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو مبلغ 30 ہزار روپے ، دوسری کو مبلغ بیس ہزار روپے جبکہ تیسری کو مبلغ دس ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے .چیئرمین کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جاوید انتظار ،ڈائریکٹر پروفیسر محمد عامر ،پروجیکٹر ڈائریکٹر سکور پروفیسر ایچ ایم ظفر ،ایچ او ڈی میتھ پروفیسر محمد عدنان عباسی ،ایچ اوڈی بیالوجی اور داخلہ انچارج سکور پروفیسر مطیع اللہ اور پروفیسر غلام محی الدین نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے .قبل ازیں تقسیم تقریب انعامات سے ڈائریکٹر کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیت کی سوچ مقابلے کے امتحان میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے .سکور کا عزم سستی اور معیاری تعلیم ہے.طلباکے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنائینگے .بلوچستان، کشمیر۔، مری سے آئے ہوئے طلبا یقین کے ساتھ کامیابی کے لیے محنت کریں،دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبااور طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کر رہے ہیں .پروجیکٹ ڈائریکٹر سکور پروفیسر ایچ ایم ظفر نے انٹری ٹسٹ تیاری کے طریقہ کار ، مختلف میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز کے میرٹ کی ملٹی میڈیا پر تفصیلی پریزنٹیشن دی .ایچ او ڈی بیالوجی اور سکور داخلہ انچارج پروفیسر مطیع اللہ نے کہا کہ سکور کی پالیسی کے مطابق کام کرنے والے طلبا کو کامیابی کی ضمانت دیتا ہوں .انٹری ٹسٹ کی تیاری کروانے والے دیگر اداروں کے مقابلے میں سکور کی فیس 40 فیصد کم ہے.



