
ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ ٹرین کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی ، ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ( ایچ کے ایس اے آر)کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔صدرشی ایچ کے ایس اے آر کا معائنہ بھی کریں گے۔ ایچ کے ایس اے آرکی چیف ایگزیکٹو کیری لیم اوران کے خاوندلیم سیو پور نے ویسٹ کولون ہائی سپیڈ ریل اسٹیشن پرصدر شی اوران کی اہلیہ پھینگ لی یوآن کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ہانگ کانگ کے سینکڑوں نوجوانوں اورعام لوگوں نے جھنڈے اور پھول لہرائے جن میں ہانگ کانگ پولیس بینڈ اور شیر ڈانس کی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ صدر نے ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ کے بارے میں ہر وقت فکر مند اوراس کے امورکی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ ان کا دل اور مرکزی حکومت کا دل ہمیشہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔شی نے کہا کہ کچھ عرصے کے دوران، ہانگ کانگ نے سنگین آزمائشوں کو برداشت کیا ،خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا اس کے بعد سے ہانگ کانگ مضبوط ہوا اور اس نے زبردست استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ حقائق نے "ایک ملک، دو نظام” کی عظیم قوت کو ثابت کیا ہے جو ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت اور ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
۔۔۔۔۔


