راولپنڈی سے ملتان چلنے والی مہر ایکسپریس پرائیویٹ ہونے کے بعد تباہی کے دہانے پر

اور لوڈنگ اور ڈبل کرائے کی شکایات عام ہو گئیں،مسافروں کا بدزبان عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ


اسلام آباد :راولپنڈی سے ملتان چلنے والی مہر ایکسپریس پرائیویٹ ہونے کے بعد تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی اے سی ڈبوں میں بھی اوور لوڈنگ کرنے لگے برتھ کو سیٹ میں تبدیل کر کے ڈبل کرایہ لینا شروع کر دیا ڈبوں میں کاکرچوں کی بھر مار لیٹر نوں میں پانی تک نہیں عملہ انتہائی بد زبان لوگوں کے مسائل سننے کی بجائے انہیں کہا جاتا ہے ٹرین سے اتر جائیں -عید کے رش کی وجہ سے پرائیویٹ ٹرینوں کی چاندی ہو گئی ہے حفیظ نامی سپروائزر نے لوگوں سے بدزبانی کرتے ہوئے کہا کہ کرلو جو کرنا ہے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر ان پرائیویٹ مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔