
لاہور…نورالعارفین
کراچی کے بعد اب پھولوں کے باغ جیسے شہر لاہور میں بھی چھرا مار گینگ سر گرم،
ایک ہفتے میں چھرا مار گینگ کی دوسری کاروائ12 کلاس کی طالبہ ماہ نور پر تیز دھار آلے کا حملہ ، ماہ نور امامیہ کالونی سے اپنی چھوٹی بہن اور سہیلی کے ہمرہ فیروز والا اپنے گھر جا رہیں تھی کہ اچانک دو موٹر سائیکل سواروں نے امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب ماہ نور پر حملہ کر دیا جس کے بعد ماہ نور شدید زخمی ہو گئیں ماہ نور اور انکی سہیلی اور چھوٹی بہن نے مدد کے لئیے پکارا مگر کوئی بھی انکی مدد کو نہ آیا، ماہ نور کی سہیلی اور چھوٹی بہن ماہ نور کو فورن ہسپتال لے گئیں،
ماہ نور کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن میں درخواست دے دی ہے مگر ابھی تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ماہ نور اور انکے والد کی میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ان دو مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کہ سخت سزا دی جائے.



