آصف علی زرداری افہام و تفہیم کی سیاست کے بادشاہ اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے چمپیئن ہیں

پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب سے مقررین کا خطاب


راولپنڈی :پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد کینٹ راہنما میاں ہارون قریشی ملک تنویر میاں رشید راو شفیق یاد میر خان فضل حق خان امجد جنجوعہ نے سہام میں پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ آصف علی زرداری افہام و تفہیم کی سیاست کے بادشاہ اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے چمپیئن اور مرد حر ہیں انھوں نے کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا آصف علی زرداری کی ملک و قوم کے لئے دی گئی قربانیوں کو سلام پیش کررہی ہے۔
انھوں نے بھری جوانی میں بیگناہ جیل کاٹ کر بھٹو شہید کے داماد ہونے کا حق ادا کیا انھوں نے کہا کہ مرد فہم و فراست پاکستان کی سیاست کے زندہ ولی بغیر فرد جرم ثبوت جوانی کے گیارہ برس بغض عناد بھٹوز رکھنے والوں کی قید میں رہنے والے دشمنان جمہوریت سے جمہوریت کا نعرہ بلند کراکر معافی دلوانے والے آئین میں سے آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریاں ختم کرنے والے پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے اختیارات واپس کرنے والے امریکہ سے ملکی ہوائی آڈے واپس لینے والے سی پیک کے بانی پاک ایران گیس اور قازقستان بجلی معائدے کے بانی سیاست میں مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی سے روکنے میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے اور الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کرنے والے پختونوں کو آئینی شناخت دینے والے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے والے فاٹا پر آئین قانون پاکستان نافز کرکے برابر شہری بنانے والے پنجاب میں زراعت کو پاں پر کھڑا کرنے والے بی بی کی شہادت پر پااکستان کو بکھیرنے والوں کے مزموم مقاصد دفن کرنے والے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرنے والے حب الوطن ترین سابق صدر مملکت سابق سپریم کمانڈر افواج پاکستان محترم آصف علی زرداری کو ان کے 67 واں جنم دن پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔