لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، شفقت محمود اور دیگر کو بے گناہ قرار دیدیا

پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں شفقت محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کو بے گناہ قرار دیا


لاہور:لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیاہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔