ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میاں داد بھی ہوں گے

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ماضی کے عظیم بلے باز سر ویون رچرڈ کو پاکستان جونیر لیگ میںبطور مینٹور شامل کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میاں داد بھی ہوں گے
جاوید میانداد کے ساتھ ویون رچرڈز لیگ کے مینٹور مقرر دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے ۔ عظیم بلے باز ووین رچرڈ نے کہا ہے کہ میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں ۔امید ہے کہ پاکستان جونیر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیر لیگ کھلاڑیوں کیلیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری انتہائی کوشش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچائوں ۔



