اسلام آباد :پاکستان ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 28 اگست سے پاکستان بوائز سکائوٹ ایسوسی ایشن فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 27 اگست کو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سرفراز قمر داہا آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سید شرافت حسین بخاری اور کوآرڈینیٹر کے چمن خان انجام دیں گے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین سید ذاکر حسین ہونگے دیگر ممبران میں محمد الیاس، راجہ مسعود، غلام مجتبی اور شفاعت اللہ خان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



