محافل میلاد وجلوس میلاد فروغ عشق مصطفی کاذریعہ ہیں،عامر صدیقی و دیگر کا خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محافل میلاد وجلوس میلاد فروغ عشق مصطفی کاذریعہ ہیں،حضور اکرمۖدوجہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے،اخوت ورواداری، اتحادو یکجہتی وہ ہتھیار ہے جس سے افراد سے قوم وجود میں آتی ہے ،ایک بار آزادی کیلئے قربانیاں دیں آج آزادی کے مہینے میں قوم کو سیلابی آفت کا سامنا ہے اس آفت سے فرد نہیں قوم بن کر نبردآزما ہونا ممکن ہے ہم سب کی جان ،ہماری شان ہمارا پیارا پاکستان ہے اور ہم مل کرہی قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مرکزی جلوس میلادکمیٹی راولپنڈی کینٹ محمد عامر صدیقی نے سید قاسم حسنین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما راجہ آصف علی خان نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں علمائے اہلسنت نے بھر پور کردار ادا کیا ہم اس کے استحکام کیلئے عملی تگ و دو کر رہے ہیں ،ملک کے جیسے بھی حالات ہوں فوج کاکردار ہمیشہ اہم رہا ہے آ ج بھی سیلابی صورتحال میں وہ دیگر اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ بھرپور کردار اور خدمات انجام دے رہی ہے ،ملکی امن میں افواج پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے مذہبی ہم آہنگی سے ہی پاکستان مستحکم ہو گا اجلاس سے علامہ رضا المصطفیٰ نورانی، پیر مجیب الرحمان قادری، راجہ اشفاق احمد،ملک شکیل اعوان، علامہ غلام مرتضی شاکر،علامہ نسیم میروی،علامہ آفتاب ستی،اویس الرحمان قادری،ہارون چشتی،راجہ شاہدانور ، یعقوب چشتی نے بھی خطاب کیا علامہ رضاالمصطفےٰ نورانی نے کہا کہ قوم کو ان مشکلات سے نکالنے کے لئے ہم متحد ہیںآخر درود وسلام کے بعد پیر مجیب الرحمان قادری نے ملک کے شہداء اور مصیبت زدہ عوام کیلئے دعا فرمائی اللہ مرحومین کے درجات بلند فرمائے ،پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے قوم کو مشکلات سے نجات عطا ء فرمائے آمین۔



