آئی کام مجموعی نتیجہ 100 فیصد رہاسٹوڈننس کی اے اور اے پلس کامیابی پر تعلیمی حلقوں کی پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کو مبارک باد

اسلام آباد/فیڈرل تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 میں کرلوٹ کالج چھترپارک کے قابل زکر رزلٹ پر تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد چوہدری اور انکی تدریسی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ترجمان درسگاہ کامران اختر کے مطابق انٹر امتحانات میں43طلبا شریک ہوے۔37طلبا کی کامیابی اے اور اے ون گریڈ سے ہوا۔آئی کام کا مجموعی رزلٹ سو فیصد رہا۔اعجاز احمد 909 نمبروں کے ساتھ درسگاہ میں اول، ایمان یاور 886نمبروں کیساتھ دوم رہیں۔دیگر نمایاں سٹوڈنس میں میرو اعظ 802,عمر کیانی 783,ملک حسنین 777,ناصر حسین774,عقیل احمد 765اور ثقلین مشتاق 747 شامل تھے۔ایف ایس سی پری میڈیکل میں ٹاپ ہولڈراعجاز احمد کے میٹرک میں 71 فیصد مارکس تھے۔درسگاہ کے بہترین ماحول اور قابل رشک اساتزہ کرام کی بدولت انٹر میں83 فیصد نمبر لینے میں کا میاب رہے۔دریں اثنا والدین اور سٹوڈنس سے گفتگو میں پرنسپل کرلوٹ کالج ڈاکٹر نثار احمد چوہرری نے بتایا کہ تین عشرے قبل انہوں نے کرلوٹ میں علم و آگاہی کے سلسلے میں سکول کی شکل میں جو چراغ روشن کیا آج اسکی روشنی چارسو پھیل رہی ہے۔انہوں نے طلباکو مستقبل میں ایسی ہی کارکردگی دکھلانے کی تلقین کی۔



