Hu Bei صوبہ کی رہائشی Qain گلی گلی اور شہر شہر گھوم کر پاکستانیوں کو چائینز کھانوں سے متعارف کرانے لگیں
میرا مقصد پاکستانی دوستوں کو چائنیز کھانوں سے متعارف کرانا اور دوستی کو مزید گہرا کرنا ہے، سی پیک سے گفتگو

اسلام آباد:چین کے صوبہ Hu Bei سے تعلق رکھنے والی خوبرو چینی حسینہ نے کھانوں کے ذریعے پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کے شہر شہر اور گلی گلی گھوم کر نہ صرف پاکستانیوں کو مزیدار چائینز کھانوں سے متعارف کروا رہی ہیں بلکہ اس طرح وہ اپنی سے کوشش کے مطابق پاک چین دوستی کو مضبوط کررہی ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر G13/1 میں ایک پارک اور مسجد کے درمیان فٹ پاتھ پر اپنا سٹال سجایا اور پاکستانیوں کو چینی کھانوں سے متعارف کرایا۔ اس مو قع پر سی پیک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے Qian نے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرنا چاہتی ہیں ۔ا
انہوں نے کہاکہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بدلتی عالمی صورت حال میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یہ دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے عوام کے بھی مفاد میں ہے۔
اس مقصد کے لئے میں نے اپنے طور پر کوشش کی ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھوم کر دونوں ممالک کی دوستی کو عوامی سطح پر مزید مضبوط کروں۔



