چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کا طنز

اسلام آباد:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے اسے چیپ سلیکشن قراردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمدعامر نے سلیکشن پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں البتہ فاسٹ بولر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔