پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیت لی ،بابر کی ریکارڈ ساز سنچری

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
سعید انور نے 244 جبکہ بابر اعظم نے 136 ویں اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا
بابر کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاںکرنے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 08 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 ویں سنچری اسکور کر رکھی ہیں

راولپنڈی ْاسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دی ۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
289 رنز کا ہدف پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، فخر زمان نے 78 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ میچ میں پاکستان نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی، سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 98 کے اسکور پر گر یں، پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز جوڑے، وکرما 42رنز بناکر آٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ پر لیانگے اور مینڈس نے 73 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مینڈس 44رنز بناکر میدان سے باہر گئے، لیانگے نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔آخری اوورز میں ونندو ہسارانگا نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 8 وکٹ پر 288رنز تک پہنچانے میں مدد ددی او وہ 37رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے ابرارا حمد اور حارث رف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے مستحکم آغاز کیا گیا اورپہلی وکٹ پر فخر زمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، صائم ایوب 33 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔اس کے بعد فخرزمان 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اور رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دونوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 49 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
بابر اعظم 102 اور محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا نے کپتانی کی۔
بابر اعظم کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اس میچ میں پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ بابر اعظم نے سعید انور کا قومی ریکارڈ برابر کیا۔ سعید انور نے 244 اننگز میں پاکستان کے لیے 20 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے 136 ویں اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 108 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 ویں سنچری اسکور کی تھی۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی ہے۔