لاہور…نورالعارفین
آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا دوسرا مرحلہ شروع.
پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں 32 ٹیمیں پر ی کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے جدوجہد کریں گی۔ دوسرے راﺅنڈ کے پہلے میچ میں کیمپس یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے افشاں فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے 2 گول سے باآسانی شکست دی ۔ میچ کا پہلا گول کیمپس یونائیٹڈ کے سٹرائیکر ضیاء نے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 59 ویں منٹ میں محسن نے گول کر کے مزید مستحکم کر دیا۔ افشاں کلب کی جانب سے کیمپس یونائیٹڈ کی گول پوسٹ پر چند ایک حملے ہوئے لیکن کیمپس یونائیٹڈ کی مضبوط دفاعی لائن کی بدولت افشاں فٹ بال کلب کو گول کرنے کا موقع نہ ملا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر ضیاء ڈوگر کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج علی اصغر یونائیٹڈ اور لاہور یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام 6 بجے مد مقابل ہونگی ۔


