
اسلام آباد:چین کی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں اعانت کیلئے امدادی چیک نیشنل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ہلالِ احمر حکام کے حوالے کیا گیا۔
چین کی یونان سنی روڈ اینڈ برج کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 45 لاکھ 32 ہزار چار سوکی اعانت پر چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ یہ ہلالِ احمر پر اعتمادکا اظہار ہے انہوں نے کمپنی ڈائریکٹر لی پنگ (Li-Ping)اور ڈپٹی ڈائریکٹر شین زی ہنگ(Chen Zhihang)کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں کافی تباہی ہوئی ہے، انفراسٹرکچر زمین بوس ہوچکا ہے۔
ہلال احمر کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کی جانب سے ریسکیو و ریلیف ورک قابل ِ ستائش رہا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں ہلالِ احمر اپنے وسائل بروئے کار لاکر متاثرین کی بھرپور مدد کررہا ہے۔



