لال احمر اور میٹرو پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت سیلاب زدگان کے لئے 11ملین روپے مالیت کا راشن فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد:سیلاب متاثرین کو اشیا خردونوش کی فراہمی کے لئے میٹرو پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈاور ہلالِ احمر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن کو مستحکم کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرہ گھرانوں کو انسانی بنیادوں پر اشیا خوردونوش گھریلو ضرورت کا سامان مہیا کیا جائے گا۔
اِس ضمن میں وسیع فریم ورک کے تحت میٹروپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق راشن پیک تیار کرکے ہلال ِاحمر کے حوالے کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق 31 دسمبر 2022 تک میٹروکیش اینڈ کیری 11 ملین روپے کا سامان ہلالِ احمر کو فراہم کرے گا۔
مفاہمتی یادداشت پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر ڈاکٹر عدیل نواز اور میٹروکیش اینڈ کیری کے پرویز اختر ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز نے دستخط کیے۔ اِس موقع پر جرمن سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر فلپ ڈچ مین بھی موجود تھے۔
دونوں اداروں کی جانب سے 5 افراد کوفوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا ہے۔ میٹروپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈہلالِ احمر کی جانب سے مطلوبہ راشن پیک/ ہائیجین کٹس کی فراہمی سمیت دیگر قواعد و ضوابط کا پابند ہوگا۔