پاکستان کے 22 کروڑ وارث اس NRO کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے
نیب پراسیکیوٹر مریم نواز کا وکیل بن گیا۔مجرم نواز شریف کی واپسی اور برئیت بھی NRO کے مستقبل پروگرام میں شامل ہے

اسلام باد :مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے مریم نواز کی ایون فیلڈ کیس میں برئیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” مریم کی برئیت دراصل NRO 2 ہے” نیب نے پراسیکیوٹر نے مریم نواز کی وکالت کی۔ حقائق کو چھپایا اور جان بوجھ کر مریم نواز کو بری کروایا۔ دراصل طاقتور حلقے شریف فیملی اور زردری فیملی کو NRO 2 دے چکے ہیں۔ عمران خان کی حکومت کو ختم کرنا اور شھباز شریف کو حکومت میں لانا اس NRO کی پہلی کڑی، اسحاق ڈار جیسے مجرم اور مریم نواز جیسی مجرمہ کے کیسز کو ختم کرنا دوسری کڑی اور نواز شریف جیسے قومی مجرم کو واپس لانا اس کی تیسری کڑی ہو گی۔ لیکن پاکستان کے وارث 22 کروڑ عوام اس سارے کھیل کو سمجھ چکی ہے اور انتخابات میں ان سب جماعتوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔ یہی وجہ ہے کو PDM کی تمام جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام اس NRO کو مسترد کرتی ہے اور ان کرپٹ مافیاز کو اپنے حقیقی انجام تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

