سی پیک کے تحت مکمل اور جاری منصوبوں سے 70 ہزار براہ راست ملازمتیں پیدا ہوئیں، سرمایہ کاری بورڈ

 

اسلام آباد:سی پیک کے تحت مکمل شدہ اور جاری منصوبوں نے 70 ہزار سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کیں آئندہ 4 سے 5 سالوں میں مزید ساڑھ چار لاکھ براہ راست ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک کا مستقبل اب خصوصی اقتصادی زون اور گوادر فری ٹریڈ زون کے آغاز پر ہے۔ مزید برآں سی پیک کا ادارہ جاتی میکانزم ابھی بھی برقرار ہے اور عالمی وبائی امور کی پریشانیوں اوردنیا کو اپنی لپیٹ میں لئے جانے کے باوجود جے سی سی کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں کو اب ضرورت مند تکنیکی لیبر فورس کے معاملے سے نمٹنے کے لئے انسانی وسائل کی مؤثر حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی تعاون کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ مزید برآں ترجیحی خصوصی معاشی زون میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔