کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کا افضل بٹ کی دعوت پر پریس کلب کا دورہ

اسلام آباد:کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پاکستان فیڈریشن آف یونینز آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی دعوت پر پریس کلب کا دورہ کیا۔ میزبان، پریس کلب کے عہدیداروں اور دیگر سینئرصحافیوں مہمان کا استقبال کیا۔
افضل بٹ نے مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کرنے پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ علی رضا سید نے افضل بٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے خرم پرویز، پرویز امروز، پروینہ آہنگر، احسن انتو کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے یاسین ملک، شبیر شاہ، خرم پرویز، احسن انتو اور دیگر کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا
۔اس موقع پر شعبہ سیاست کے پروفیسر طاہرنعیم ملک اور بین الاقوامی تعلقات کے استاد و محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ، پروفیسر سعید احمد، محسن رضا خان، عابد عباسی بھی موجود تھے۔ پروفیسر سعید احمد نے خاص طور صوفی کلام کی روشنی میں جموں و کشمیر کا تاریخی اور ثقافتی تذکرہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔