عام انتخابات میں ایک سال سے بھی کم رہ گیا یہ انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے غیر مناسب لانگ مارچ ہے

اسلام آباد:چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا ہے کہ لوگ لانگ مارچ میں خون خراب کی خبروں سے پریشان ہیں ۔عمران خان وہی غلطی کر رہے ہیں جو ان کی حکومت گرا کر کی گئی۔ملک کے13 فیصد لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان حال ہیں ۔لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ اسلام آباد کیا لینے آ رہے ہیں ۔عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے ۔یہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا غیر مناسب لانگ مارچ ہے۔
چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں مختلف طبقہ فکر سے بات چپت کرتے ہوئے کہ ملکی سیاست انا پرستی کے خول میں پھنس چکی ہے ۔ڈیڈ لاک جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ ڈائیلاگ کے بغیر بند گلی سے نکلنے کا کوئی آپشن نہیں ۔اے اے ٹی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر شاہنواز گل نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف اور ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ عام آدمی سیاسی لڑائی سے تنگ آچکا ہے ۔ہم لانگ مارچ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔



