عمران کی جان بچنے کی خبر سن کر جمائمہ کی پریشانی بھی سکون میں بدل گئی

اسلام آباد:عمران خان پر حملے کے بعد اور ان کی جان بچ جانے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اور دیگر ان کے فین فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیاہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا تحریک انصاف کے مارچ پر حملے کے بعد ردعمل سامنے آیا ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر کا لنک ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ خبر ہے جس سے ہم ڈرتے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کا شکر ہے وہ (عمران خان) ٹھیک ہیں، ان کے بیٹے حملے کو ناکام بنانے والے ہیرو کے شکر گزار ہیں۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر پوسٹ کی اور اسے ہیرو قرار دیا۔
دوسری جانب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔جن میں شان ، علی ظفر ماورا حسین اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
یا د رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے سربراہ لاہور سے اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا مارچ پچھلے جمعہ 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک لاہور سے روانہ ہوا تھا۔



