شیری مزاری کی بیٹی نے عمران خان سے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

اعظم سواتی کی اہلیہ کی طرح نوجوان بلوچ لڑکیاں بھی عورتیں ہیں جنہیں آپ کی حکومت میں یونیورسٹی کیمپس باتھ رومز میں کیمرے لگا کر بلیک میل کیا گیا


اسلام آباد:سوشل ایکٹوسٹ ایمان مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگ سکتے ہیں، لیکن ان نوجوان بلوچ لڑکیوں کیلئے کچھ کہنے کو تیار نہیں جنہیں آپ کی حکومت میں بلوچستان یونیورسٹی کیمپس باتھ رومز میں کیمرے لگا کر بلیک میل کیا گیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان لڑکیوں کو دھمکیاں دی گئیں تو آپ کی سیاست خود غرض ہے، آپ کی سلیکٹو مذمت قابل قبول نہیں ہے۔