کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ,,Practical Meaning of Science With Industrial Applications،، کے موضوع پر سیمینار
ہفتہ کو ہوگا

اسلام آباد:کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ,,Practical Meaning of Science With Industrial Applications،، کے موضوع پر سیمینار منعقد کرے گا ۔سیمینار 19 نومبر بروز ہفتہ بوقت صبع 9:30 بجے بمقام آئی سی سی آڈیٹوریم کیانی روڈ بہارہ کہو میں ہوگا۔ جس میں ڈائریکٹر ڈی آئی آر کنسلٹنٹ ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور ڈاکٹر ندیم اقبال بطور سپیکر شرکت کریں گے ۔
سیمینار میں سرکاری اور نجی کالجز کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر سائنسز ،کامرس اور آرٹس کے چھ سو سے اٹھ سو کی تعداد میں طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ ڈائریکٹر کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر محمد عامر خصوصی خطاب کریں گے ۔
کیریئر گروپ انسٹی ٹیوشنز سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیمینار کا اصل مقصد اور حاصل طلبا کو میڈیکل اور انجینئرنگ کے علاوہ عملی زندگی میں دیگر فیلڈز کے بارے میں شعور اور آ گہی سے روشناس کروانا ہے ۔آئیڈیاز اور جدت کی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ۔جس پر عمل درآمد کر کے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔