سیکرٹری خارجہ کی شنگھائی کوآپریشن افغانستان گروپ کے اجلاس میں شرکت

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ماسکو میں شنگھائی کوآپریشن افغانستان گروپ کے اجلاس میں شرکت ۔ سیکرٹری خارجہ نے اس دورے کے دوران روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کے روس سے دو طرفہ تعلقات سمیت خطے میں قیام امن کے مسائل زیر بحث آئے ۔ تہمینہ جنجوعہ نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے روسی صدر کے افغانستان پر خصوصی نمائندہ سے بھی ملاقات ہوئی جسمیں افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف سے افغانستان میں داعش کے بڑھتے کردار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے افغانستان میں مفاہمت اور امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔