رکن پنجاب اسمبلی چودھری عدنان عوام سے کئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں ،جلد پانی کا مسئلہ بھی حل کر یں گے ، یعقوب راجہ

راولپنڈی:رکن صوبائی اسمبلی پی پی11چوہدری محمد عدنان کی کوششوں سے سنگھر ٹائون میں گلیوں کی پختگی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چوہدری محمد عدنان نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پی پی 11 سنگھر ٹائون کی گلیوں کی پختگی کا کام شروع کرا دیا۔ اس علاقے میں خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار گلیوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، بارش کے دوران گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں، گاڑیوں کا گزرنا محال تھا، عوام علاقہ کے مطالبے پر رکن صوبائی اسمبلی پی پی11چوہدری محمد عدنان نے فوری فنڈز جاری کرا کر کام شروع کرا دئیے جس پر عوام علاقہ نے رکن صوبائی اسمبلی پی پی11چوہدری محمد عدنان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد عدنان نے بلا تفریق اس ٹائون کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ ہم اپنی پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر رکن صوبائی اسمبلی پی پی11چوہدری محمد عدنان کا ہر موقع پر ساتھ دینگے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف پی پی 11 محمد یعقوب راجہ نے کہا کہ آپ لوگ یکجا ہوں حلقہ میں تعمیراتی کام کروانا میری ذمہ داری ہے۔ اگر گزشتہ حکومتیں اپنا کام احسن طریقے سے کرتی رہتیں تو آج عوام اتنی مشکلات سے دوچار نہ ہوتے۔ چوہدری محمد عدنان عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں اور ان کا اپنے وژن کے مطابق حلقہ میں تعمیراتی کام کروا کردلی خوشی اور سکون حاصل کرنا ہے۔ بہت جلد سنگھرٹائون سمیت حلقہ پی پی 11میں پانی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔
جن علاقوں میں سیوریج کے مسائل ہیں وہاں بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ پارٹیوں کی سیاست سے ہٹ کر علاقہ کی خدمت کیلئے تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھیں گے اور ہماری کارکردگی دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہ راولپنڈی کے عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور اب بھی راولپنڈی تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ہے۔لانگ مارچ کے شرکا اپنے قائد عمران خان کا راولپنڈی کے عوام تاریخ استقبال کرینگے اور راولپنڈی کے تاریخی شہر سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ پاکستان کے عوام عمران خان کی قیادت میں کرینگے۔



