مذکورہ چئیرمینوں نے اسلام آباد میں آزاد عوام تحریک کے پانچ نکاتی انتخابی ایجنڈے کی حمایت کی ہے

اسلام آباد :چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ سیاست کام کا نام ہے ۔ عوامی حقوق اور مفادات کا تحفظ اولین ایجنڈا ہے ۔پانچ نکات پر مبنی انتخابی ایجنڈے پر یونین کونسلز میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران برائے چیئرمین کی مشروط حمایت کر رہے ہیں ۔ایجنڈے میں اسلام آباد میں گریجویشن تک مفت تعلیم ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد مینٹیننس الاونس کا خاتمہ ،فیڈرل گورنمنٹ سکولز کالجز میں فری ٹرانسپورٹ،خواتین کے لیے ٹریننگ سنٹر اور چھوٹے قرضہ جات کی عملداری، نجی سیکٹر میں پانچ ہزار سے کم فیس لینے والے سکولز اور کالجز میں پروفیشنل ٹیکس کا خاتمہ اور تجاوزات کے نام پر گرائے گئے کھو کھوں کی بحالی کے نکات شامل ہیں ۔
یہ بات انہوں نے یونین کونسل 60 جی- سیون تھری سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین شیخ عمر ،یوسی 81 سیکٹر G-13 سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین ملک زاہد محمود ،یوسی 62 جی- سیون ٹو سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین چوہدری کامران اور یوسی 61 جی- سیون ون اور فور سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین مقبول کھوکھر کی موقع پر کہی۔ امیدواران برائے چیئرمین نے ان نقات کو اپنے انتخابی ایجنڈے میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔



