پی ایس ایل کی ٹکٹ ایک ہزار سے بارہ ہزار تک ہو گی

پاکستان سپر لیگ کا سیزن فور جلد ہی شروع ہونے جارہاہے جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی خوشخبری سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز 9 ، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے اور تین میچز کی ٹکٹ ایک ہزار سے لے کر 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 7 ،10 ، 13 ، 15 اور 17 مارچ کوپانچ میچز کھیلے جائیں گے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ مہنگی ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فائنل میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی ۔