استاد کا مثبت مزاج روش اور رویہ طالب علم کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لاتا ہے

اسلام آباد :اساتذہ اپنے طلباکوانکے ٹسٹ ریکارڈ کو توڑنے کی سائنس سکھائیں ۔طلبا کے اندر تعین و حصول ہدف کی سوچ پیدا کریں۔سوچ کامیاب مستقبل کی بنیاد ہے۔ ایجوکیشنل میراتھن ریس کا جدید فامولا طلبا میں کامیابی کا یقین پیدا کرے گا۔ طلبا کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے ۔تعلیم دینا دنیا کا سب سے بڑا کام ہے ۔استاد کا مثبت مزاج روش اور رویہ طالب علم کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لاتا ہے۔ آئی سی سی محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتا ہے ۔طلبا کے مستقبل کو کامیاب اور محفوظ بنانے کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے پرنسپل آئی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ کیمپس بہارہ کہو ربناں شہزاد کی زیرصدارت ایجوکیشنل میراتھں ریس کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اساتذہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے طریقہ تدریس میں جدت لائیں۔ طلبا کے اندر موجود فطری صلاحیتوں ،ہنر اور فن میں آگے سے آگے بڑھنے کی تڑپ پیدا کریں ۔تقریب میں مونٹیسوری ،پرائمری اور مڈل سیکشنزکی کوارڈینیٹرز اور اساتذہ شریک تھے۔


