
اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 2.8 ارب ڈالر کی لاگت سے 392 کلومیٹر طویل ملتان۔سکھر موٹر وے اپنی مدت تکمیل سے 2 ہفتے قبل مکمل کرلیاگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق منصوبے پر چینی کمپنی نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اسے اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کیا ہے۔ اس موٹروے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی پیک کے تحت نقل و حمل کا سب سے بڑا ملتان۔سکھر موٹر وے منصوبہ مقررہ مدت سے 2 ہفتے قبل مکمل



