نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوگئ, ثوبیہ خان

پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ شعبہ خواتین یوتھ ونگ کی صوبائی صدر و ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ میاں نواز عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوگئ ہے اور ملک کی ترقی کا پہیہ مزید تیزی کی جانب گامزن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی میاں نواز شریف کو وزیراعظم اور اپنا قائد سمجھتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں NA4 ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع پشاور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدآیازآفریدی ڈسٹرکٹ ممبر سلیمہ اکرام ، شمم، بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ختم نبوت کو آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انشاءاللہ NA4 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گے اور جعلی تبدیلی کے دعویداروں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرینگے انہوں نے کہ عوام کی طاقت سے میاں نواز شریف چھوتی بار وزیراعظم منتخب ہونگے