
اسلام آ باد ۔۔۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں قائم لا ثانی اشٹام فروش شہریوں اور ادارے کے لئے وبال جان بن گیا۔ انتظامیہ نے سر بمہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے شہریوں کو سہولیات کروانے کے لئے ون ونڈو کا شعبہ بنایا تھا جس مین پلاٹوں کی ٹرانسفر اور جائیداد کے متعلق دیگر معاملات سر انجام دیئے جاتے تھے۔ مختلسف جگہوں پر اشٹام پیپرز استعمال ہوتے تھے جس کے لئے ون ونڈو مین ہی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لا ثانی نامی کمپنی کو اشٹام فروشی کیلئے ایک کھوکھہ الاٹ کیا گیا تھا جس کا مقصد صرف اشٹام کی فروخت تھا اور ا س کمپنی نے ٹاؤٹی کا دھندہ شروع کر دیا اور اشٹام بنوانے آنے والے افراد کو پھنسا کر ان کے کام سی ڈی اے سے کروائے جاتے تھے اس وجہ سے متعدد مرتبہ سی ڈی اے افسران اور ان کا جھگڑا بھی ہوا جس کے باعث ان کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا مگر مذکورہ کمپنی نے عدالے سے حکم امتناع لے کر اس کو چلاتے رہے ۔ عدالت سے حکم امتناع خارج ہونے کے بعد سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ان کے دفتر کو سیل کر دیا۔




