چیچہ وطنی میں دہشت گردئ کے خلاف پولیس کی موک ایکسر سائز

 

چیچہ وطنی …رضوان احمد

دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ کاروائیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ڈی ایس پی چیچہ وطنی امجد جاوید کمبوہ کی ہدایت پر سکیورٹی کے حوالے سے نجی کرسچن اسکول کالج روڈ میں موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس کے ساتھ ریسکیو 1122سیول ڈیفنس ، بم ڈسپوزل سکواڈ،سی ٹی ڈی ،ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ ،ٹریفک پولیس ،فائر بر گیڈ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا
۔ فر ضی مشق کے دوران اسکول کے تمام داخلی ، خارجی راستوں، کلاس رومز اور دفاتر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔فرضی مشق کے دوران ڈی ایس پی امجد جاوید کمبوہ نے تمام طلباء کو ناگہانی صورتحال سےنمٹنے کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر بارے میں بریفنگ دی اور انہیں سمجھایا کہ خدانخواستہ کسی دہشت گردانہ کارروائی کے دوران طلباء اپنے بچاؤ کیلئے کیا اقدامات اٹھائیں گے اور خود کو کیسے محفوظ رکھیں گے ۔