اب بھی بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کیلئے باقی ہیں، اداکارہ

اسلام آباد:زیر نظر تصویر ایک معروف ماڈل و اداکارہ کی ہے۔دنیا کے ہر شخص کی طرح معروف لوگوں کو بھی اپنا بچپن بہت پسند ہوتا ہے ۔انسان جہاں اور جس حالت میں بھی ہو اپنے بچپن کو یاد کر تا رہتا ہے۔تاہم ایک فرق پڑتاہے کہ بڑھاپے میں انسان اپنی جوانی کو بھی یاد کرتا ہے لیکن بچپن کے انمٹ نشوش اسے کبھی نہیں بھولتے۔
انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔
اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکانٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔
ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی لیکن کمال یہ ہے کہ بچن کی اس تصویر میں بھی اداکارہ کا پہچاننا مشکل نہیں ہے ۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اب بھی بہت سی مہم جوئیاں باقی ہیں، بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے باقی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ نئے دن کا وعدہ ایک دوسرا موقع ہے کہ چیزوں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے۔ یہ کبھی ہمت نہ ہارنے اور یقین رکھنے کی خوبصورتی اور اس کا انعام ہے۔
حال کی اس معروف اداکارہ کوجس نے یہ اپنے بچین کی یہ تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی ہے جانتے ہیں آپ؟ اگر آپ نے جان لیا تو اچھی بات ہے اور اگر نہیں پہچان سکے ہیں تو ہم آپ کی مدد کرتے ہیں یہ دور حاضر کی معروف ماڈل و اداکارہ سجل علی کے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔



