عوام نے ووٹ کام کرنے کے لئے دیا تھا،2018 سے 2023 کی سیاست ملک میں قیادت کے فقدان کی روشن دلیل ہے

اسلام آباد :ملکی معیشت تباہ حال ہے ۔مہنگائی عام آدمی کی برداشت سے باہر چلی گئی۔حکومت اور اپوزیشن پاور گیم میں غرق ہیں۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے اور صوبائی اسمبلیاں توڑ کر ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔عوام نے ووٹ کام کرنے کے لئے دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکل کر ووٹ کا تقدس پامل کیا۔ چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اپنے بیان میں کہا کہ سال 2018 سے 2023 کی سیاست ملک میں قیادت کے فقدان کی روشن دلیل ہے۔عاقبت نااندیش قیادت نے ڈائیلاگ سے اجتناب کیا۔سیاست میں ڈیڈلاگ ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح ہوتا ہے۔ جو گندا اور بدبو دار ہوجاتا ہے۔آزاد عوام تحریک عام آدمی کی بات کرتی ہے۔عام آدمی حکومت سے بیزار ہے۔عام آدمی کا معیاری زندگی قابل رحم حد تک گر چکا ہے۔عام آدمی کے پاس اپنے اندر سے قیادت تلاش کرنے کا آپشن موجود ہے۔

