
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی پولیس کی فخرآبادچیک پوسٹ پرکارروائی کارسے شراب کےبھرے ڈرم برآمد ملزم گرفتارمقدمہ درج
ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل چوہدری محمد شبیر گجر کی سربراہی میں انچارج چیک پوسٹ فخرآباد اے ایس آئی محمد وارث اور انکی ٹیم نے دوران ناکہ بندی سوزوکی مہران کار نمبری LOG-9505کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ ریاض مسیح ولد مینگا مسیح سکنہ جے سالک کالونی سیکٹر G-8 اسلام آباد سے کار میں سے 240 لیٹر شراب کے 07 ڈرم برآمد کر لیے۔ ملزم کو گرفتار کر کے شراب اور کار قبضہ میں لے کر تھانہ چکڑالہ پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے انچارج چیک پوسٹ فخر آباد اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور نقد انعام سے نوازا۔ ترجمان میانوالی پولیس




