سپریم کورٹ بار کے سابق صدرقلب حسن کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد:معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدرقلب حسن، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سبط الحسن اور امجد حسین کی ہمشیرہ اور محسن شاہ کی والدہ ساجدہ انصاف رضا الہٰی سے انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کافی عرصہ سے علیل چلی آرہی تھیں۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے جھنگی سیداں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،پیپلز پارٹی کے رہنماء زمردخان ،بڑی تعدا د میں وکلاء اور مقامی عدالتوں کے ججز نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔