رضوانہ خان، رخسانہ یاسر سمیت دیگر ملازمین کو مکمل مراعات کے ساتھ فوری بحالی کا حکم ،مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چئیرمین کمیٹی
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز ہال میں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین کمیٹی منعقد ہوا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارہ ریڈیو پاکستان کی طرف سے آئے افسران سے 21 دسمبر 2022 والی میٹنگ کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ مانگی گئی،ڈی جی ریڈیو طاہر حسن نے کمیٹی کو بتایا کہ ریڈیو پاکستان 2014 ریگولر ملازمین جبکہ4000 پینشنر ہیں اور کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کا کام جاری ہے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے کمیٹی حکم دیتی ہے 1020 ملازمین جن کو بغیر نوٹس کئے نکال دیا گیا ہے ان تمام ملازمین کو مکمل مراعات کیساتھ بحال کیا جائے،رضوانہ خان کو فوری طور پر ریگولر کرنے کا حکم،رخسانہ یاسر و دیگر کو بھی ریگولر کیا جائے،کمیٹی نے احکامات پر عملدرآمد کر کے رپورٹ طلب کر لی۔میٹنگ میں نوید امیر جیوا،کشور زہرہ،رمیش لعل،نثار چیمہ،قاسم خان نون جبکہ چوہدری منظور ،جنید اعوان،طارق شاہ،مہرین بھٹو نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔


