امریکی شہر نیو یارک کے علاقے ایسٹوریا میں پہلی بار اذان کی گونج،رمضان کی خوشیاں دوبالا

نیویارک:امریکا کے شہر نیو یارک کے علاقے ایسٹوریا میں اس ماہِ رمضان المباکر میں پہلی بار لاوڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دی ہے جس پر وہاں رہنے والے مسلمانوں نے اس ماہ مقدس میں یہ سعادت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور ان کی ایک عرصے یہ خواہش تھی کہ انہیں یہاں پر لائوڈ سپیکر پر اذان کی اجازت ہو نی چاہیے تاکہ انہیں سحر و افطار میں سہولت کے ساتھ ساتھ ایک اس مقدس مہینے میں ایک روحانی خوشی بھی حاصل ہو سکے۔
سوشل میڈیا پر نیویارک کے علاقے ایسٹوریا سے ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں مسجد سے موذن کے اذان دینے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔
ایسٹوریا نیو یارک کا ایسا علاقہ ہے جہاں مسلمان زیادہ تعداد میں رہتے ہیں، اس علاقے کو وہاںلٹل ایجیپٹ(Little Egypt) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس ماہِ رمضان پہلی بار انتظامیہ کی جانب سے مسجد میں لاوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے جس سے وہاں کے مکینوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔
مسلمان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں نے بھی اس پر اپنی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔