51 کلو وزنی راشن پیکج اور امدادی سامان چھ یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا
متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت کو فرض عین سمجھ کر نبھا رہے ہیں، سردار شاہد احمد لغاری

خیرپور:سندھ کے سیلاب سے انتہائی متاثرہ ضلع خیر پور کی یونین کونسل صابر رند، مھر ویسر، لیاری، کوٹ ڈیجی اور محبت وا میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے 2ہزار متاثرہ گھرانوں میں آٹا، چاول سمیت 51 کلو گرام پر مشتمل راشن پیکج کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد ایک ہزار متاثرین سیلاب کو فیملی ٹینٹ سمیت امدادی سامان بھی فراہم کردیا گیا .
ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ جہانزیب بلوچ کے مطابق یونین کونسل شادی شہید، شاہ بگھیو، گودڑو،تالپور وڈا کے انتہائی متاثرہ ایک ہزار افراد مستفید ہوئے ۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تسلسل سے جاری ہیں. ہلال احمر متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے گا. ہلال احمر پاکستان کے فیلڈ سٹاف زوالفقار احمد، احتشام الدین کیرو، وقار فانی و دیگر نے دکھی انسانیت کی خدمت میں تاریخ رقم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔



