چیف جسٹس اور (ن) لیگ میں بیک ڈور رابطے ؟

ن کے اہم رہنماء سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ اور (ن) لیگی رہنما کے درمیان اہم ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیک ڈور رابطے ملک میں کشیدہ صورت حال کو نارمل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابق اٹارنی جنرل و ن لیگی رہنما سلمان اسلم بٹ کے درمیان گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے صحافی نے اسلم بٹ سے سوال کیا کہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی؟ اس پر اسلم بٹ نے جواب دیا کہ چیف جسٹس صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا، میں اسلام آباد میں تھا تو چیف جسٹس سے ملنے چلا گیا۔
واضح رہے کہ سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ سلمان اسلم بٹ کا شریف برادران کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔یہ ملاقات موجودہ کشیدہ صورت حال میں بڑی اہمیت کی حامل بتائی جارہی ہے۔جس سے برف پگھل سکتی ہے