حریم شاہ نے اداکاری میں بھی قدم رکھ دیا ،جلد ‘راز’ میں رازوں سے پردے اٹھائیں گی


اسلام آباد:سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔اگرچہ حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز میں مختلف گانوں پر ڈانس پرفارمنس کرنے سمیت مختلف فلموں و ڈراموں کے ڈائلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اداکاری میں بھی جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔
، حریم شاہ جلد ہی متعارف ہونے والی پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ایک ہارر سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام پر حریم شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے ان کی آنے والی سیریز ‘راز’ میں ڈیبیو کرنے کے لیے ان کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
ساتھ ہی حریم شاہ کی معاہدے پر دستخط کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘راز’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام پر حریم شاہ کی ایک اور تصویر بھی شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ ٹک ٹاکر جلد ان کی سیریز سے ایکٹنگ ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی۔پرومو کے مطابق ‘راز’ کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔