ڈی ایس پی سی آئی اے شفقت محمود سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج.

لاہور…نورالعارفین.

پولیس اسٹیشن غازی آباد میں ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت سمیت نو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سی آئی اے سول لائنز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے فیصل معراج کے ورثا کی مدعی میں درج کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن غازی آباد میں ڈی ایس پی سی آئی اے سمیت نو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ جون میں سی آئی اے سول لائنز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے فیصل معراج کے ورثا کی مدعی میں درج ہوا۔ چار ماہ بعد درج ہونے والے مقدمہ میں ڈی ایس پی میاں شفقت، خالد فاروق، غلام مصطفی اور دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے معراج کے بیٹے فیصل کو تشدد کرکے مارا اور خود کشی کا رنگ دے دیا۔ واقع کا مقدمہ درج کر کے اعلیٰ حکام نے مقدمے کی تفتیش فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی مگر تاحال مقدمہ میں نامزد کسی پولیس افسر کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔